عراقی رہنما نئی حکومت کی تشکیل کیلئے کوٹہ سسٹم ختم کریں، امریکہ

0
193

تمام سیاسی رہنما سمجھوتہ کریں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی: مائیک پومپیو

واشنگٹن (پاکستان نیوز) وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ عراقی رہنماﺅں کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مسالک کوٹہ سسٹم کو ترک کرنے کی ضرورت ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے محکمہ خارجہ میں کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ اس بات کا بہت قریب سے جائزہ لے رہا کہ عراق کے انٹیلی جنیس کے سربراہ مصطفی الخادمی 3 ہفتوں سے حکومت کی تشکیل کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی رہنما دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے، عوام کی بہتری اور نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مسالک کوٹہ سسٹم کو ایک طرف رکھیں اور سمجھوتے کریں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت تمام مسلح گروہوں کو ریاستی کنٹرول میں لانے کے عراقی معاشرے کے مطالبے پر بھی عمل کریں اور ہم گزشتہ دنوں میں اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here