پاکستانی قونصل جنرل ابرار ہاشمی، وائس قونصل عرفان خان ، ناصر عباسی ، کمیونٹی کی بڑی تعداد کی شرکت
لاہور(پاکستان نیوز) ممتاز ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید نے ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی قونصل جنرل ابرار ہاشمی، وائس قونصل عرفان خان اور ناصر عباسی کے علاوہ تارکین وطن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے شرکاء نے طاہر جاوید کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ طاہر جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمغہ امتیاز کے اعزاز پر حکومت پاکستان کا انتہائی مشکور ہوں۔ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات مضبوطی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن حکومت پاکستان کے بارے میں مثبت سوچ رکھتی ہے۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لئے تجارتی شعبے میں ریلیف کے لئے کام ہو رہا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی امریکہ میں اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ متعدد شعبوں میں پاکستان اور امریکہ میں تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔