اسلام آباد(پاکستان نیوز) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں24کروڑ40لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر22ارب49کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر16ارب 10کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس6ارب48کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔