اسلحہ کے حامل گھرانوں کا نقشہ جاری

0
203

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میں اسلحہ رکھنے والے گھرانوں کا نقشہ جاری کرنے پر نیویارک کا مقامی اخبار تنقید کی زد میں آگیا، لوگوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جرائم پیشہ افراد کو مدد ملے گی کہ کس گھر میں اسلحہ موجود نہیں ہے تاکہ اس کو لوٹا جا سکے، فوکس نیوز کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق ویسٹ چیسٹر کا ”دی جرنل نیوز” اسلحہ رکھنے والے گھرانوں کا نقشہ جاری کرنے پر اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہے، ناقدین کے مطابق یہ نقشہ اسلحہ رکھنے والوں کی بجائے اسلحہ نہ رکھنے والے گھرانوں کے لیے پریشان کن ہے ، لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اخبار کو اس قسم کا نقشہ جاری نہیںکرنا چاہئے تھا جس سے جرائم پیشہ افراد کو مدد مل سکے، لوگوں کی شدید تنقید کے باوجود اخبار نے نقشہ جاری کرنے پر کسی بھی قسم کی معذرت سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ہمارے قارین کا حق ہے کہ انہیں اسلحہ رکھنے والے گھرانوں کے متعلق معلومات مل سکے، اس لیے ہم اس پر کسی قسم کی معذرت نہیں کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here