وکی لیکس:امریکی راز لیک کرنیوالی چیلسی کی رہائی کا حکم

0
485

چیلسی کو وکی لیکس کے حوالے سے تحقیقات میں گواہی دینے سے انکار پر قید کر دیا گیا تھا

واشنگٹن(پاکستان نیوز) عدالت نے سابق فوجی انٹیلی جنس تجزیہ کار چیلسی میننگ کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔چیلسی کو وکی لیکس کے سلسلے میں تحقیقات میں گواہی دینے سے انکار کرنے پر گزشتہ برس قید کر دیا گیا تھا، اسے خفیہ فوجی دستاویزات وکی لیکس کو دینے اور جاسوسی سمیت مختلف الزامات میں قصوروار ٹھہرا کر 2013میں 35سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا، تاہم صدر اوباما نے چیلسی سمیت 209قیدیوں کی سزائیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔چیلسی نے دستاویزات دینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسکا مقصد امریکہ کی خارجہ پالیسی پر بحث شروع کرانا تھا۔چیلسی نے گزشتہ روز عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن جج نے روکتے ہوئے کہا کہ اسے گواہی دینے کی ضرورت نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here