نیویارک (پاکستان نیوز)معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اگرا کو صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پرائیڈ آف پاکستان، میڈل آف ایکسیلنس کیلئے نامزد کیا ہے۔ انہیں یہ اس ایوارڈ کیلئے ان کی پاکستانی کمیونٹی اور تحریک انصاف کیلئے سرانجام دی گئی سرگرمیوں کی بناء پر نامزد کیا جا رہا ہے۔ عمران اگرا امریکہ میں مقیم پاکستانیوں اور امریکی حکومت کیساتھ پاک امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے ، سماجی، انسانی،تجارتی شعبوں میں کامیاب سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے میں اپنا ایک خاس مقام رکھتے ہیں۔ عمران اگر انے اس ایوارڈ کی نامزدگی کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ حکومت پاکستان نے بیرون ممالک میں مقیم اور متحرک پاکستانیوں کی صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی جہاں بھی رہتے ہوں پاکستان ہمیں اپنی جان سے پیارا ہے۔