امریکہ وکینیڈا کے تجارتی مذاکرات ختم

0
48

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات معطل کر دیئے ہیں،رائٹرزکے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے تجارتی مذاکرات ایک جعلی اشتہارسامنے آنے کے بعد کئے جس میں امریکہ کے سابق اور آنجہانی صدر رونالڈ ریگن نے محصولات کے بارے میں منفی تبصرہ کیا تھا، صدر ٹرمپ نے رواں سال کے آغاز میں کینیڈ ا سے سٹیل، ایلومینیم اورگاڑیوں کی درآمد پر محصولات عائد کیے،دونوں ممالک میں ممکنہ معاہدے پر بات چیت ہفتوں سے جاری تھی،کینیڈا کی طرف سے صدر ٹرمپ کے اعلان پر فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا،دریں اثناء صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو ایکسچینج بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژا کو معاف کر دیا،جوکمپنی کی تحقیقات کے بعدامریکی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کرچکے تھے اورچار ماہ کی قید کی سزا کاٹی،ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کرپٹو انڈسٹری کیخلاف غیر ضروری جنگ چھیڑ رکھی تھی،علاوہ ازیں ٹرمپ نے وینزویلاکیخلاف زمینی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ منشیات سمگلرز کیخلاف اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں، جو امریکہ منشیات لائے گا، اسے مار ڈالیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here