واشنگٹن(پاکستان نیوز) پاکستان کے Fـ16 طیاروں کے لیے امریکی امداد کی منظوری کے بعد بھارت میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ امداد کی منظوری بھارتی پارلیمنٹ میں تنقید کا مرکز بننے کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سفارتی حکمت عملی پر بھی سوالات اٹھائے گئے، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا از سر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس معاملے پر حکومت یا حکمراں بی جے پی کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا پاکستان کے Fـ16 فلیٹ کی دیکھ بھال کے لیے 397 ملین امریکی ڈالر مختص کرنے کا حالیہ فیصلہ مودی حکومت کی سفارتی افادیت کے بارے میں اہم سوالات اٹھاتا ہے۔