ایران کیلئے جوہری معاہدے کا آخری موقع، ضائع نہ کرے:جرمنی

0
191

برلن (این این آئی )ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں شامل ملکوں کی ایک ورچوئل میٹنگ کے بعد جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہاہے کہ ایران جوہری معاہدہ کا آخری موقع ضائع نہ کرے ، امیدہے امریکہ معاہدے میں واپس لوٹ آئے گا اور مثبت رویہ اختیار کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے اور آنے والے ہفتے اور مہینے اس کی قسمت کا فیصلہ کردینگے ،۔انہوں نے ایران کو متنبہ کیا کہ اسے اب جو موقع دیا جا رہا ہے ، اسے آخری موقع سمجھے اور اسے کسی صورت میں ضائع نہ کرے۔جرمنی، ایران، چین، روس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور نو منتخب صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ کے معاہدے میں واپسی کے امکانات کومثبت قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ایران ڈیل میں شامل ممالک نے امریکا کی جانب سے جے سی پی او اے سے یکطرفہ علیحدہ ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور معاہدے کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے ،ایران ڈیل میں شامل ممالک نے امید ظاہر کی ہے کہ بائیڈن انتطامیہ کی زیر قیادت امریکا اس ڈیل میں دوبارہ شامل ہوگا، چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ، یورپی یونین کے مندوب اور ایران کے نمائندوں نے ورچوئل اجلاس منعقد کیا جس میں کہا گیا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کو روکناچاہیے اور ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جانی چاہیں،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ہی ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کرنے کا حق رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here