بینک کرپٹ کمپنیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ، معروف سٹور سیئرز نے تمام سٹورز بند کر دیئے

0
126

نیویارک (پاکستان نیوز)کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جہاںملکی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ، اسی کے ساتھ ساتھ ملک کے بڑے کاورباری حضرات بھی مشکلات سے دوچار ہو گئے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق امریکہ شاپنگ سٹور بینک کرپٹ ہو چکے ہیں جن میں معورف سٹور سیئرز(Sears) بھی شامل ہے جس نے قرضوں کا حجم بڑھنے کی وجہ سے امریکہ بھر میں قائم اپنے 182 سٹورز کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، 2019 کے اختتام پر بینکوں سے لیے گئے قرضوں کی شرح 3.7کھرب ڈالر کے قریب تھی جس کی شرح میں اب نمایاں اضافہ ہو چکا ہے ، کسٹمر گروتھ پارٹنرز کے صدر کریگ جانسن کا کہنا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد کاروباری حضرات اپنی معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here