وزیراعظم کے معاون کو یہ اعزاز کورونا میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی خدمات کے باعث دیا گیا
اسلام آباد(پاکستان نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کو بین الاقوامی میگزین ہیلو نے بہترین انفلوئنسر قرار دیدیا۔ زلفی بخاری کو نمبر ون انفلوئنسر قرار دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری کو یہ اعزاز کورونا وبا کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی خدمات کے باعث دیا گیا۔ زلفی بخاری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات دور کرنے اور وطن واپسی کیلئے مؤثر اقدامات کئے۔ دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے زلفی بخاری کی کوششوں کو بھ مد نظر رکھا گیا۔ دیار غیر میں پاکستانیوں کی ملازمتوں کی بحالی کیلئے بھی زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔