28 دن میں کورونا سے 52 صحافی ہلاک

0
94

بھارت(پاکستان نیوز) گزشتہ 28 دن میں کورونا سے 52 صحافی ہلاک، بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ بھارت میں روزانہ اوسطاََ دو صحافی ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں گزشتہ ایک سال میں کورونا وائرس سے101 صحافی ہلاک ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 28 روز میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اْترپردیش میں 19 صحافی ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے تلنگانا میں 17 اور مہاراشٹر میں 13صحافی ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مسلسل ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں اور آٹھویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک بار پھر ریکارڈ 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہزار اموات بھی سامنے آئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here