امریکہ میں ریکارڈ توڑ سردی

0
38

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی خطے نیو انگلینڈ میں ریکارڈ توڑ سردی نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو انگلینڈ میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک گرنے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کی وجہ سے ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے۔ موسم کی پیشگوئی کرنے والے سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خون جما دینے والی ہواؤں نے نیو انگلینڈ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ایسی سرد ہوا دہائیوں میں کبھی محسوس نہیں کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرق میں بسنے والے 15 ملین لوگوں کو یخبستہ ہواؤں کے حوالے سے وارننگز جاری کی گئی ہیں اور جمعہ کی صبح سے لے کر ہفتے کی دوپہر تک کے لیے الرٹ رہنے کا بھی کہا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے امریکی ریاست ٹیکساس میں 4 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں جبکہ مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here