واشنگٹن (پاکستان نیوز) یو ایس سینیٹرز نے نائن الیون حملوں میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے دستاویزات پبلک کرنے کے لیے بائیڈن حکومت پر دبائو بڑھا دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق یو ایس سینیٹرز اور نائن الیون حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے بائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نائن الیون حملوں میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے دستاویزات کو پبلک کیا جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں ، ڈیموکریٹک سینیٹرز باب مینڈس اور رچرڈ بلومنتھل نے بھی بائیڈن حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ نائن الیون حملوں کے متعلق سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے دستاویزات کو پبلک کرے تاکہ عام لوگ اور لواحقین کے بڑی تعداد حقائق سے باخبر ہو سکے ۔نائن الیون کمیشن کی جانب سے حملے کی تحقیقات کے دوران سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے واضح معلومات دی تھیں لیکن امریکہ کی حکومت کی جانب سے آفیشلی اس سلسلے میں کوئی بات سامنے نہیں لائی گئی لیکن اب حکومتی اراکین اور لواحقین اس حوالے سے رپورٹ کو کھلے عام منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔