عالمی سطح پر معاشی خطرات میں اضافہ ہوا؛آئی ایم ایف

0
41

بیجنگ (پاکستان نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مالی استحکام کے خطرات بڑھ گئے ہیں وبائی امراض، یوکرین میں جنگ اور مالیاتی سختی کی وجہ سے 2023 ایک اور چیلنجنگ سال ہو گا، جس میں عالمی نمو 3 فیصد سے نیچے رہ جائے گی ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق چائنا ڈیولپمنٹ فورم میں خطاب کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ ترقی یافتہ معیشتوں میں پالیسی سازوں نے بینکوں کے گرنے کے بعد مالی استحکام کے خطرات کا فیصلہ کن جواب دیا ہے تاہم اس کے باوجود احتیاط کی ضرورت ہے لہذاہم پیشرفت کی باریک بینی سے نگرانی کرتے رہتے ہیں اور عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور عالمی مالیاتی استحکام کیلئے ممکنہ مضمرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2023 میں 5.2 فیصد کی متوقع جی ڈی پی نمو کیساتھ چین کی مضبوط اقتصادی بحالی نے عالمی معیشت کیلئے کچھ امیدیں فراہم کی ہیں، اور توقع ہے کہ چین 2023 میں عالمی ترقی کا تقریبا ایک تہائی حصہ بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف انتہائی کمزور ممالک، خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک پر گہری توجہ دے رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here