واشنگٹن (پاکستان نیوز)نیویارک میں مسلم آبادی والے علاقوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، نیویارک کے علاقے بفلو میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جس میں مجموعی طور پر 22ہزار سے مسلم آبادی ہے، اسی طرح پیٹرسن کے علاقے میں 10فیصد مسلمان آباد ہیں جن کی آبادی 16ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے جن میں اکثریت عرب مسلمانوں کی ہے ،اسی طرح برونکس میں مسلم آبادی کی شرح 10.5فیصد ہے،جن کی مجموعی آبادی 1لاکھ 47ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے ، بروکلین میں مسلمانوں کی آبادی 12فیصد ہے ان کی مجموعی آبادی 3لاکھ 24ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔












