رشیا گیٹ انٹیلی جنس کو پبلک کیا گیا تو سب حیران رہ جائیں گے

0
79

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس جان ریڈکلف نے کہا ہے کہ رشیا گیٹ انٹیلی جنس لوگوں سے خفیہ رکھی جائے گی اگر اس کی تفصیلات سامنے آ گئیں تو قوم حیران رہ جائے گی ، میں توقع کرتا ہوں کہ جان ڈرہم کی طرف سے اب تک جو الزامات سامنے آئے ہیں ان کے علاوہ اور بھی بہت سارے الزامات سامنے آئیں گے اور یہ دستاویزات پر مبنی ہے جن میں سے بہت سے ابھی تک ڈی کلاسیفائیڈ نہیں ہیں،ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن کانگریس کے سابق رکن ریٹکلف جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے آخری حصے میں ملک کی 17 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نگرانی کی نے بتایا کہ اس نے ڈرہم کی مدد کے لیے 1 ہزار صفحات کا مواد محکمہ انصاف کے حوالے کیا تھا۔ ڈرہم نے صرف ایک مجرمانہ درخواست حاصل کی ہے، جو ایف بی آئی کے سابق وکیل کیون کلینسمتھ کی طرف سے آئی ہے، جس نے حکومت کی نگرانی میں ٹرمپ مہم کے معاون کے بارے میں ای میل میں ترمیم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here