کانگو نے دوسری مہلک ترین وبا ”ایبولا “سے چھٹکارا پا لیا

0
148

کنشاسا ( پاکستان نیوز) افریقا کے وسطی ملک کانگو نے دو سال میں مہلک ترین وبا ایبولا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرلیا، بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگو کے حکام نے جمعرات کے روز اعلان کیا انہوں نے دنیا کی دوسری مہلک ترین وبا کو با لآخر دو سال کے مختصر عرصے میں شکست دے دی۔ وزیر صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کانگو میں گزشتہ دو سال کے دوران ایبولا سے 2 ہزار 277 اموات ہوئیں جو ملک کی 60 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔ گزشتہ 42 روز سے ایبولا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جبکہ متاثرہ مریض بھی تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here