واشنگٹن (پاکستان نیوز ) امریکہ میں مقیم سرگرم یہودی نوجوانوں کے ایک بڑے گروپ نے کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ امریکہ کو اسرائیل کے بارے اپنی پالیسی بدلنا چاہیئے کیونکہ اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کی کھلے عام نسل کشی کر رہے ہیں۔اسرائیلی حکومت ٹرمپ انتظامیہ کی ایما پر فلسطینیوں کی زمین پر طاقت کے زور پر قبضہ کر رہی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے انکا کہنا تھا کہ امریکہ میں بسنے والی ینگ جیوش کمیونٹی فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ کرنے کے لیئے سپیکر نینسی پلوسی کی رہائش گاہ کے باہر اس لئے جمع ہونے پر مجبور ہے کیونکہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ اسرائیلی فوجی بھی نازی دور کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ امریکی انتظامیہ کو جاگنا چاہیئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور انکا پورا خاندان امریکی امداد پر عیاشیاں کر رہا ہے یہ خاندان کرپشن میں ملوث ہے۔ اس موقع پر یاہو دورون کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی ایوان بالا کے اراکین کو خطوط ارسال کئے ہیں جسمیں مطالبہ کیا ہے کہ امریکی عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو اسرائیل کی حکومت کی عیاشیوں پر ضائع نہ کیا جائے۔