بائیڈن نے وائٹ ہاوس بجٹ کے چیف کی حیثیت سے نیرا ٹنڈن کانام واپس لے لیا

0
980

نیویارک (پاکستا ن نیوز)صدر بائیڈن نے آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (OMB) کی سربراہی کیلئے شریمتی نیرا ٹنڈن کا نام واپس لے لیا ، امریکہ میں کابینہ اور دوسری کلیدی تقریر یوں کی سینیٹ سے توثیق ضروری ہے ، پچاس سالہ ہند نژاد نیرا ٹنڈن سوشل میڈیا پر امریکی سیاستدانوں کے خلاف سخت زبان استعمال کرتی تھیں ، کچھ قانون سازوں کیلئے الفاظ کا غیرذمہ دارانہ چناو¿ ناقابل برداشت تھا ، سینیٹر برنی سینڈرز پر تنقید کرتے ہوئے موصوفہ الفاظ و تراکیب کے انتخاب میں توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور انکے ٹویٹ پیغامات تضحیک آمیز گردانے گئے ، اگرچہ کہ ٹنڈن صاحبہ نے معذرت کرکے وہ پیغامات حذف کردیئے لیکن زبان کا لگا زخم مند مل نہ ہوسکا اور ڈیموکریٹک پارٹی کے کم ازکم دو سینیٹروں نے صاف صاف کہا کہ وہ رائے شماری کے دوران توثیق کی مخالفت کرینگے ، سو رکنی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی تعداد 50ہے اور اگر ایک رکن بھی مخالفت میں ووٹ دیدیئے تو سرکار کی شکست یقینی ہے چنانچہ اب سے کچھ دیر پہلے ایوان صدر نے ٹنڈن صاحبہ کی نامزدگی واپس لے لی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here