ٹورنٹو(پاکستان نیوز) ٹورنٹو میں برفباری کا 54 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ٹورنٹو شہر نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، محکمہ ماحولیات کے مطابق 9 نومبر بروز اتوار 9.8 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق برفباری نے 1971 کے 1.5 سینٹی میٹر کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، اس طرح ماہ نومبر میں ہونے والی برفباری کو سب سے زیادہ قرار دیا گیا ہے۔دو دن جاری رہنے والی شدید برفباری کو موسم کے آغاز میں سب سے زیادہ برفباری قرار دیا گیا ہے۔ برفباری کے اس طوفان نے پورے جنوبی اونٹاریو کو متاثر کیا۔برطانیہ نے پاکستان اور بھارت میں شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ۔ ہیملٹن میں 17 سینٹی میٹر اور اوٹاوا میں 12 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔










