امارات/ اسرائیل : ویزا فری معاہدہ معطل

0
158

دبئی(پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021ءتک معطل کردیا۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ کچھ عرصہ قبل طے پانے والا ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021ءتک معطل کردیا گیا۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یکم جولائی 2021ءتک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدہ پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here