واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) واشنگٹن ڈی سی میں فلسطین کی حمایت میں تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوا جس میں چار لاکھ سے زائد مظاہرین نے شرکت کی، مظاہرے کی وجہ سے میٹرو سٹیشن پر سروسز معطل رہیں جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک جام جیسے مسائل بھی درپیش آئے، فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ 100 دن سے جاری ہے ، مظاہرین نے موقف اپنایا کہ احتجاجی تحریک فلسطین کی آزادی تک جاری رہے گی۔