احسن چغتائی اور عمر عثمان کی اہم عہدوں پر تعیناتی مسلم کمیونٹی کیلئے اعزاز

0
163

نیویارک (پاکستان نیوز)کمیونٹی کی معروف شخصیت احسن چغتائی اور عمر عثمان کی اہم عہدوں پر تعیناتی سے پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے سر فخر سے بلند ہوگئے،نیویارک کے نومنتخب میئر ایرک ایڈمز کی انتخابی مہم اور پاکستانی کمیونٹی کو ایرک ایڈمز کی حمایت پر قائل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے احسن چغتائی کو نیویارک کے میئر کا سینئر ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ عمر عثمان کو بروکلین بورو صدر انٹونیو ری نوسو کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس پر کمیونٹی کی جانب سے دونوں کو ڈھیروں مبارکباد دی گئی ہے، احسن چغتائی نے منگل کی صبح مئیر ایڈمز سے ملاقات کی جس میں مئیر نے ان کی تقرری کا فیصلہ کیا۔احسن چغتائی پہلے پاکستانی و مسلم امریکن ہیں جن کو مئیر آفس میں سینئر ایڈوائزر جیسے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔احسن چغتائی نے اپنی تقرری کے فوری بعد اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے، احسن چغتائی کا شمار مئیر ایرک ایڈمز کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ ان کا میئر ایڈمز سے گذشتہ بیس سالوں سے قریبی اور دیرینہ تعلق ہے۔احسن چغتائی نے میئر ایڈمز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here