چودھری اکرم کی خواجہ عمران کو وزیر صحت پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

0
129

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت اورناسا کائو نٹی ( نیویارک ) کائونٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر ، وائس چیئرمین آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ہوسٹ کمیٹی ناسا کائونٹی چوہدری اکرم آف رحمانیہ نے خواجہ عمران نذیر کو صوبائی وزیر صحت پنجاب بننے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے اپنی پرخلوص تمنائو ں کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری اکرم آف رحمانیہ کا کہنا ہے کہ خواجہ عمران نذیر ایک سینئر اور تجربہ کار سیاستدان کی حیثیت سے وزیر صحت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پنجاب کی عوام کی خدمت میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ خواجہ عمران نذیر ، چوہدری اکرم کے دیرینہ دوست ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here