نیویارک (پاکستان نیوز) چینی میڈیا نے امریکہ کے ساتھ بڑی ایٹمی جنگ کی تیاری کی تجویز پیش کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق چین کے مقامی اخبار گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹر ہو چن نے اپنے ایڈیٹوریل میں حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ایٹمی جنگ کے حوالے سے اپنی تیاریوں کو مکمل کرے ، ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کو امریکہ کے ساتھ موازنے اور استعمال کی قابلیت کی جانچ کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی خطرے سے نمٹا جا سکے ۔ایڈیٹر ہو چن کے مطابق چین کو طویل فاصل تک مار کرنیوالے DF-41s میزائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جوکہ طویل فاصلے تک دشمن کو مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ہو کے مطابق چین کو امریکہ کے خلاف متوقع ایٹمی جنگ میں برتری کے لیے JL-2 and JL-3سمبرائنز کی تیاری کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دینا ہوگی تاکہ چین کی امریکہ پر برتری واضح رہ سکے ۔ ہو کے مطابق ان کی جنگی تیاریوں کی تجویز کسی جنگ کی طرف اشارہ نہیں بلکہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی متوقع جارحانہ اقدام کیخلاف جنگی فضا کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔ دریں اثنا امریکہ میں حکومت کی تبدیلی کے بعد جوبائیڈن کو چین کے معاملے پر امریکی عوام کی مقبول اور اکثریتی حمایت حاصل ہے ، بائیڈن نے کرونا وائرس کے پھیلائو کے حوالے سے امریکی خفیہ ایجنسی کو 90 روز کے اندر تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے ۔