ٹیکساس(پاکستان نیوز)ٹیلر رحمت نے ماگا امیدوار کو شکست سے دوچار کر کے شمالی ٹیکساس کے سینیٹ ڈسٹرکٹ الیکشن میں اپ سیٹ کر دیا ہے ، ٹیلر نے ورکنگ کلاس ، لاطینی اور دیگر کمیونٹیز کو اہم تجاویز کے ساتھ اپنی طرف متوجہ کیا، صدر ٹرمپ کو اس علاقے میں 17پوائنٹس کی برتری ہے ، ٹیلر رحمت نے گزشتہ موسم گرما میں ٹارنٹ کاؤنٹی کے روبی ریڈ ٹیکساس سینیٹ ڈسٹرکٹ کے لیے خصوصی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا جس کی تقریباً نصف صدی میں کسی بھی ڈیموکریٹ نے نمائندگی نہیں کی تھی اور یہ کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں 17 پوائنٹس سے جیت گئے تھے۔









