نئی دہلی(پاکستان نیوز) تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے والے نریندر مودی کی 71 رکنی کابینہ میں پہلی بار ایک بھی مسلمان شامل نہیں ۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بھارت کی 18 ویں لوک سبھا کے انتخابات میں نریندر مودی کی بی جے پی کی قیادت میں حصہ لینے والے اتحاد این ڈے اے کے ٹکٹ پر کوئی ایک بھی مسلمان امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔حالیہ انتخابات میں 543 رکنی لوک سبھا میں کل 24 مسلمان ارکان منتخب ہوئے ہیں۔ ان میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر سے منتخب ہونے والے2 آزادامیدوار انجنیئر عبدالرشید اور محمد حنیفہ شامل ہیں۔