واشنگٹن ،اوٹاوا،انقرہ میں یوم پاکستان کی تقریبات سادگی سے منائیں گئی

0
133

 

پرچم کشائی کے علاوہ صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

واشنگٹن،اوٹاوا( پاکستان نیوز) 23 مارچ کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانوں واشنگٹن اور اٹاوا میں پر وقار مگرسادہ تقریبات کاانعقاد کیاگیا۔ واشنگٹن کی تقریب میں پاکستانی پرچم لہرانے کے علاوہ صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہندووں کی سازش کو بھانپ لیا تھا انکی دوراندیشی کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب وہ ظالم اور نازی قوتوں سے آزادی حاصل کر لیں گے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کی جدوجہد کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی ڈاکٹروں ،مخیر حضرات اور خیراتی اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا جو متاثرہ خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔کینیڈااوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کی زیرصدارت کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر سادہ مگر پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب میں قومی ترانہ سنایاگیا اور کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ترک دارالحکومت انقرہ میں بھی یوم پاکستان کی تقریب میں پرچم کشائی کی گئی، پاکستانی سفیر سائرس قاضی نے پرچم لہرایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here