اسلام آباد (پاکستان نیوز) نرم درآمدی پالیسی کے باعث درآمدات میں مسلسل اضافہ، پہلی ششماہی میں حجم 34 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 15ارب ڈالر رہیں، مجموعی تجارتی خسارہ 19.20ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق بڑھتی درآمدات کے باعث دسمبر2025 میں تجارتی خسارہ 24 فیصد ریکارڈ کیا گیا، دسمبر 2024 میں تجارتی خسارہ3ارب ڈالر تھا، جودسمبر2025 میں بڑھ کر 3.71 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ دسمبر 2025 میں درآمدات کا حجم 6.02 ارب ڈالر رہا، برآمدات 2.32 ارب ڈالر رہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ماہانہ بنیاد پر درآمدات میں20 فیصد اضافہ، برآمدات میں4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔











