سیلابی ریلے کی زد میں آنیوالے نیو جرسی کے نیدی اور ایوش رانا لاپتہ

0
120

نیوجرسی (پاکستان نیوز) فوطان آئیڈا کی زد میں آنیوالے نیو جرسی کا جوڑا تاحال لاپتہ ہے جس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ، نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے نیدی اور ایوش رانا اپنی گاڑی میں سوار تھے کہ اچانک سیلابی ریلہ ان کو بہا کر ساتھ لے گیا ، عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کی دوسری منزل پر یہ خوفناک منظر دیکھ رہی تھی جس کے دوران نیدی اور ایوش نے اپنی گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن وہ پانی سے باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ، سیلابی ریلہ اس قدر زوردار تھا کہ وہ ان کو ساتھ بہا کر لے گیا ، ریسیکیو اہلکاروں کے مطابق انھوں نے نیدی اور ایوش کے زیر استعمال گاڑی اور موبائل فون کا سراغ لگا لیا ہے لیکن ابھی تک دونوں کے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے ۔ اس حوالے سے متاثرین کی فیملی نے کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا ہے ، ریسکیو کے مطابق ان کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here