روبوٹ سرجن کا پہلا کامیاب آپریشن

0
7

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سرجری کی دنیا میں انقلاب آگیا، امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو میں دو روبوٹس نے پہلی بار ایک جانور کا آپریشن کرتے ہوئے اس کی خراب تلی کامیابی سے باہر نکال دی۔آپریشن کے دوران دور بیٹھے ڈاکٹر بذریعہ ریموٹ انھیں کنٹرول کر رہے تھے، مگر سارا آپریشن روبوٹس ہی نے انجام دیا، اب ماہرین انسانوں پر آپریشن کرتے ہوئے اِن روبوٹ سرجنوںکی مدد لینا چاہتے ہیں۔ عالمی میڈ یا کے مطابق محققین کی پیشن گوئی ہے کہ اگلے چند برس میں اے آئی کے ذریعے روبوٹ سرجن مکمل آزادی سے ازخود کسی بھی قسم کا آپریشن کر سکیں گے، گویا تب انسانی سرجنوں میں یہ خوف جنم لے سکتا ہے کہ یہ مشینی ڈاکٹر تو ان کی ملازمتیں ختم کر دیں گے۔یہ تحقیق سائنسی رسالے، نیچر میں شائع ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here