اڑھائی ارب ڈالرزکی غیرملکی فنڈنگ موصول

0
19

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں 2ارب 66 کروڑ 79لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ حاصل کی۔ وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال 2024ء کے ابتدائی 5ماہ(جولائی تا نومبر)کے دوران بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایک ارب 2کروڑ ڈالرز ملاکر فنانسگ کا مجوعی حجم 3ارب 68کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرجائیگا۔ماہ نومبر کے دوران 94کروڑ 42لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنانسنگ ہوئی، جولائی تا نومبر 2ارب 57کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا۔مالی سال کے 5ماہ میں 9کروڑ 44لاکھ ڈالرز کی گرانٹس موصول ہوئیں۔نومبر 2024تک سعودی عرب کا 5ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ نہیں ملا، اسی طرح چین سے 4ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ بھی موصول نہیں ہوا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 19ارب 39کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کا کا تخمینہ لگا رکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here