سعودیہ؛12ہزارغیر قانونی تارکین گرفتار

0
4

ریاض (پاکستان نیوز) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 12 ہزار 192 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 17 ہزار 368 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔ایس پی اے نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 16 سے 22 اپریل 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 6 ہزار 606 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 510 کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 76 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 454 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here