سلامتی کونسل ایران کےخلاف امریکی قرار داد مسترد

0
162

نیویارک(پاکستان نیوز)سلامتی کونسل نے ایران کیخلاف اسلحہ کی پابندی میں لامحدودمدت کیلئے امریکی پابندیوں کی قرارداد مسترد کردی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ عالمی ادارے کی ناکامی ہے جو ناقابل معافی ہے۔ روس اور چین نے امریکی قرارداد ویٹو کی ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کے خواہاں امریکہ کو سلامتی کونسل میں بڑ ی ناکامی ہوئی، امریکہ کی شکست کے بعد جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اکتوبر کے مہینے سے ایران پر لگی اسلحہ جاتی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔اے ایف پی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے وہ آج اپنے بنیادی مشن سیٹ کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ اس نے ایران پر 13 سالہ پرانے اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی ایک معقول قرار داد کو مسترد کردیا اور ایک دہائی کے دوران پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی مخصوص پابندیوں کے بغیر روایتی ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے لئے دنیا کے سرکردہ دہشت گردکی کفالت کا راستہ ہموار کردیا۔ سلامتی کونسل کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے دفاع میں فیصلہ کن کارروائی کرنے میں ناکامی ناقابل معافی ہے ، عرب ممالک اور اسرائیل نے پابندی میں توسیع کی بھر پور حمایت کی تھی۔دریں اثنا ایرانی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد پر امریکہ بری طرح ناکام ہو گیا۔آئی آرآئی بی نیوز کے مطابق ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کی خواہاں امریکی قرارداد کو سلامتی کونسل میں صرف دو ووٹ مل سکے اور اس طرح امریکہ کو بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ایران مخالف قرار داد پر ہونے والی ووٹنگ میں 11 ممالک نے حصہ نہیں لیا، دو ممالک نے اسکی حمایت جبکہ دو ممالک نے اسکی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here