”کرونا وائرس “کے ”جن“ نے” ریاستی و عوامی سرگرمیاں “ معدوم کر دیں

0
176

 

کاروباری و تعلیمی مراکز، عبادت گاہیں بند، ریاست میں تمام سرگرمیاں و تقاریب منسوخ
لوگوں میں شدید خوف و ہراس، لاک ڈاﺅن کے خوف سے اشیائے ضروریہ پر رش اور حصول کیلئے جھگڑے

شکاگو(پاکستان نیوز) امریکہ کی دیگر ریاستوں اور شہروں کی طرح ریاست الی نائے شکاگو اور دیگر شہروں میں بھی کرونا وائرس کے خوف نے نظام زندگی ہلا کر رکھ دیا ہے، وائرس کی سنگینی اور ملک بھر میں نیشنل ایمر جنسی کے نفاذ کےساتھ ہی لوگوں میں شدید اضطراب اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے گھروں میں محصور ہو جانے کے خوف سے بنیادی ضروریات اور اشیائے خوردونوش کے حصول کیئے چھوٹے، بڑے اسٹورز پر خریداری کیلئے دھاوا بولد یا، اشیائے ضرورت کیلئے بعض اسٹورز پر جھگڑے اور تکرار کی صورت بھی سامنے آئی۔ وائرس سے بچاﺅ کیلئے سینیٹائزر اور وائپس کا فقدان بھی صارفین کی پریشانی کا باعث بنا۔ دریں اثناءحکومتی احکامات و ہدایات کے باعث ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مراکز سنسان پڑے ہیں، کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، مذہبی عبادت گاہوں میں سناٹے نظر آتے ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں ہی عبادات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ دس یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کے باعث سرکاری، سماجی ودیگر تقاریب منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ خوف کے باعث بیشتر افراد و خاندان اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ دنیا کے سب سے ترقی یافتہ و مقتدر ملک کو بھی کرونا نے مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here