پاکستانی کمیونٹی کےلئےCOVID-19کے حوالے سے اطمینان کی خبر

0
295

کمیونٹی کے اہم وفعال رہنما نیاز ٹونی کا کرونا ٹیسٹ مثبت سے ختم ہوکر نیگیٹیو آگیا
ادارہ پاکستان نیوز اور دوست احباب کی کمیونٹی سے نیاز ٹونی کی مکمل صحتیابی کےلئے دعا کی اپیل

شکاگو(پاکستان نیوز)شکاگو لینڈ کے بقول ومتحرک کمیونٹی رہنما اور یوم آزادی پاکستان ودیگر سماجی ثقافتی وکمیونٹی سرگرمیوں میں ممتاز حیثیت کے حامل نیاز حسین ٹونی گزشتہ دنوں علالت و پوزیٹیو کرونا ٹیسٹ آنے کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ للہ کے کرم اور ان کے افراد خاندان،احباب اور کمیونٹی کی دعاﺅں سے منگل کو ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے اور انہیں ریگولر وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔نیاز ٹونی انشاءاللہ جلد ہی اپنے گھر چلے جائیں گے۔ادارہ پاکستان نیوز شکاگو نیاز ٹونی کی طبیعت کی بحالی پر انہیں اور اہل خانہ کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے اور ان کی مکمل صحتیابی کے لئے دعاگو ہے۔تمام احباب، اعزہ واقریا اور کمیونٹی سے اپیل کرتا ہے کہ وہ نیاز حسین کو شفائے کا ملہ، عاجلہ ونافعہ کے لئے اللہ رب العزت کے حضور دعا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here