میلانیا اورایوانکا ٹرمپ میں تعلقات خراب

0
169

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون اول اور ان کی سوتیلی بیٹی ایوانکا ٹرمپ میں تعلقات خوشگوار نہیںہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق کتاب میں انکشاف کیا گیا کہ خاتون اول اپنی سوتیلی بیٹی کو شہزادی کہہ کر بلاتی ہیں جبکہ ایوانکا ٹرمپ اپنی سوتیلی ماں کو پورٹریٹ کہہ کر پکارتی ہیں کیونکہ میلانیا ٹرمپ بہت کم بولتی ہیں تاہم وائٹ ہاو¿س کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے ، میلانیا کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ میلانیا کی زندگی پر لکھی گئی بائیو گرافی ”دا آرٹ آف ہر ڈیل، دا ان ٹولڈ سٹوری آف میلانیا ٹرمپ“ کے لکھاری اور پبلشر نے فیکٹ چیکنگ نہیں کی ،کتاب جھوٹ پر مبنی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here