جنگی جرائم کی تحقیقات :ٹرمپ کی عالمی عدالت کے اہلکاروں پر پابندیاں

0
150

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں پر افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر پابندیاں لگادیں۔وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری کیلیگ میکینی نے ایک بیان میں کہا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اقدامات امریکی عوام کے حقوق پر حملہ ہیں اور ہماری قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے الزام لگایا ہمارے پاس بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کیخلاف اعلیٰ سطح پر بدعنوانی اور بدانتظامی کے ثبوت بھی ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ٹرمپ کے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالت امریکہ اور اسرائیل کیخلاف زیادہ متحرک ہے جبکہ ایران جیسے دہشت گرد ملکوں سے نظریں پھیر رکھی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here