گزشتہ سال سات ارب ڈالرز کی ترسیلات زر ریکارڈ

0
122

کراچی(پاکستان نیوز) روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے ذریعے دسمبر 2023ء کے اختتام تک 7ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات زر ریکارڈ کی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023ء کے اختتام تک ایک ارب 53 کروڑ 80 لاکھ ڈالر واپس بھجوا دیے گئے، جبکہ 4 ارب 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر خرچ ہوئے، جبکہ ایک ارب 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے واجبات تھے۔ دسمبر میں 16 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوئے جبکہ 70 لاکھ واپس بھجوا دیے گئے۔ 12 کروڑ ڈالرز کے فنڈ مقامی سطح پر استعمال ہوئے جبکہ دسمبر میں 3کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے واجبات تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here