کک کاﺅنٹی اسٹیٹ اٹارنی Kim Foxxکے دوبارہ انتخابMeet & Greetکا انعقاد

0
151

AMT کے زیر اہتمام اسٹودیو ایلیٹ کے اشتراک سے کامیاب تقریب میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد کی شرکت،AMT کے ڈائریکٹر الی نائے سلمان آفتاب اور اسٹوڈیو ایلیٹ کی روح رواں شاہدہ خان نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے
میرا منشور کرمنل جسٹس سسٹم میں بہتری لانااور سنگین جرائم میں سخت سزاﺅں کا اطلاق ہے، Kim Foxx
Kim Foxxکی کمیونٹی کیلئے شاندار خدمات کے باعث AMT ان کے دوبارہ انتخاب اور مسلم امہ کے اجتماعی ووٹ کی توثیق کرتی ہے، سلمان آفتاب

شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست الی نائے میں کُک کاﺅنٹی کی اسٹیٹ اٹارنی

 

Kim Foxx کے دوبارہ انتخاب کیلئے امریکن مسلم ٹاسک فورس (AMT) کے ڈائریکٹر الی نائے سلمان آفتاب اور ممتاز کمیونٹی خاتون رہنما و اسٹوڈیو ایلیٹ کی روح رواں شاہدہ خان نے بدھ 11 مارچ کو اسٹوڈیو ایلیٹ میں شاندار میٹ اینڈ گریٹ کا اہتمام کیا، تقریب میں مسلم کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ ڈیمو کریٹ پارٹی کے منتخب نمائندوں، راہنماﺅں اور میڈیا کی بڑی تعداد شریک ہوئی، تقریب کے آغاز میں سلمان آفتاب نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے Kim Foxx کی بطور اسٹیٹ اٹارنی گرانقدر خدمات کو سراہا اور آئندہ انتخابات میں ان کی کامیابی کیلئے ریاست کی مسلم اُمہ کے ان کے حق میں ووٹ دینے کیلئے AMT کی بھرپور حمایت و توثیق کا اعلان کیا۔ Kim Foxx نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلمان آفتاب اور شاہدہ خاں کا تقریب کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا، تقریب سے انہوں نے اپنے منشور و اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ وہ گزشتہ تین برسوں سے کرمنل جسٹس اصلاحات لانے کے کام کو تکمیل تک پہنچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات میں اس امر کو یقینی بنایا جائےگاکہ سنگین و بیہمانہ جرائم کے مرتکب افراد کو قرار واقعی و عبرتناک سزائیں دلوانا اور معمولی جرائم کی سزاﺅں میں زیادتی کی روک تھام کےساتھ ان کا مشن ضمانتوں اور جیل کے نظام میں انسانی اقدار کے حوالے سے اصلاحات لائی جائیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ کے بے جا استعمال پر پابندی اور عدالتی طریقہ کار میں سائلین کو بلا تخصیص، مذہب، رنگ و نسل و زبان یکساں مواقع، سہولیات و انصاف ان کے مقاصد میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کم فاکس کو کُک کاﺅنٹی ڈیمو کریٹک پارٹی، میئر شکاگو لوری لائٹ فٹ اور کُک کاﺅنٹی بورڈ کی صدر ٹونی بریکونکل کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here