اسلامک ایجوکیشن سنٹر حسینی شکاگو میں عظیم الشان جشن مولود کعبہ کا انعقاد، شاعر اہل بیت بلال کاظمی کا خصوصی خطاب

0
408

نظامت شہریار رضوی نے انجام دی، کرار حیدر، سید محمد عسکری، ابیر رضوی نے قصیدہ و منقبت پڑھی

شکاگو(پاکستان نیوز) اسلامک ایجوکیشن سنٹر حسینی گلینڈل ہائٹس میں ایک عظیم الشان جشن مولود کعبہ بسلسلہ ولادت حضرت علیؓ منعقد ہوا۔ جشن کی نظامت شہریار رضوی نے بحسن و بخوبی انجام دیں، جشن میں قصیدہ و منقبت کرار حیدر اور ابیر رضوی نے پڑھی۔ جشن میں سہرا و تبرکات برآمد ہوئے جس میں محمد عسکری نے قصیدہ پڑھا۔ مولانا بلال کاظمی نے علم پر سہرا کشائی کی۔ مولانا بلال کاظمی کی شاعری اور شعلہ بیان خطاب پر حسینی کا ہال حیدر حیدر کے فلک شگاف نعروں سے گُونج اُٹھا۔ جشن کے انتظامات میں ڈاکٹر شفیق بدر، ڈاکٹر علمدار بدر اور کمیٹی کے دیگر اراکین نمایاں تھے۔ جشن مولا علیؓ کے موقع پر حسینی امام بارگاہ کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جشن میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، حسینی کا ہال مومنین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، آخر میں نیاز کا انتظام بھی خصوصی طور پر کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here