ہم جانور نہیں ، عزت سے پیش آئیں ، پولیس یونین کی اپیل

0
115

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس یونین نے میڈیا اور عوام کی جانب سے اپنے اوپر بے جا تنقید کیخلاف آخر کار زبان کھول دی ، مختلف یونینز کے سربراہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے ہمیں ٹھگ اور جانور سمجھنے سے گریز کریں اور ہمیں ایک عزت دار شہری کے طور پر اپنائیں۔پولیس یونین میں درجن سے زائد پولیس چیفس نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور سیاستدان ہمارے اوپر بے جا تنقید کر رہے ہیں ، ہماری اپیل ہے کہ خدا را ہمیں جانور اور ٹھگ کے طور پر عوام کے سامنے پیش نہ کیا جائے بلکہ عزت و احترام کے ساتھ بہت سے تلخ رویوں میں بھی نرمی لائی جا سکتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here