کرونا:فلاڈیلفیا کے ہسپتال فل

0
110

فلاڈیلفیا(پاکستان نیوز)فلاڈیلفیا میں ہسپتالوں نے کرونا وبا کی یاد تازہ کردی ہے ، ہر طرف ہسپتال فل نظر آ رہے ہیں اور کہیں بھی مریضوں کے لیے گنجائش باقی نہیں ہے ، ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ، ہیومن سروس اور سی این این کی جانب سے فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق زیادہ تر مریضوں کی تعداد کرونا سے متاثر بتائی جا رہی ہے ، ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش بڑھنے کے واقعات میں ہر ہفتے 8 فیصد کی مناسبت سے اضافہ ہو رہا ہے ، ایچ ایچ ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پہلے ہسپتالوں کے 80 فیصد بیڈز کرونا مریضوں کے لیے وقف کیے جاتے تھے جبکہ اب صرف 8 فیصد بیڈز کرونا مریضوں کے لیے ہوتے ہیں، اس وقت امریکہ میں فلو وائرس اپنے عروج پر ہے جس سے ہر ہفتے سینکڑوں کی تعداد میں مریض ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں ، یوایس سینٹر فار ڈائیسیز کنٹرول اینڈ پروینشن کے مطابق ان کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here