نواز شریف، زرداری کی حکومت سے ڈیل فائنل

0
146

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی حکومت کی میگا کرپشن اپوزیشن رہنمائوں کے ساتھ 25بلین ڈالر کی ڈیل طے ہو گئی ہے اور اس ڈیل کو پلیٹ لیٹس ڈیل کا نام دیا گیا ہے ، شہزاد اکبر ، ملک ریاض ، شہباز شریف اور اعتزاز احسن نے اس ڈیل میں مرکزی کردار اد اکیا گیا ،باوثوق ذرائع کے مطابق غیر ملکی شخصیت کی ایما پر تمام ڈیل کو حتمی شکل دی گئی ہے ، نواز شریف جنھوں نے پیسے نہ دینے کا اعلان کر کے اپنے بیٹوں ، بھائی کو ناراض کیا ، اب رقم دینے پر آمادہ ہوگئے ہیں ، زرداری تین ارب ڈالر دیں گے جبکہ نواز شریف آئندہ دس برس تک ملک میں واپس نہیں آ سکیں گے ، ڈیل طے پانے میں جوڈیشری کا بھی کردار ہے جن کے پیٹ بھرے گئے ہیں ، لاہور کے چیف جسٹس ، اسلام آباد کے چیف جسٹس بیرون ممالک سیر کر کے آئیں گے ، اطہر من اللہ عمرہ کا کہہ کر لندن میں مہنگی ترین گاڑی میں مزے اڑا رہے تھے جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، ذرائع کے مطابق بہت جلد زرداری کے پلیٹ لیٹس کم ہونے والے جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک علاج کیلئے روانہ ہوجائیں گے ، ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کو سوچ بچار کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا ہے ۔ غالب امکان ہے کہ اس کو بھی ہڈی پھینک دی جائے گی جس کے بعد یہ بھی ملک سے فرار ہی نظر آ رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here