ممبئی، کیفے ہاف مین اسٹیٹ میں تقریب کا اہتمام، خرم سید، خواجہ معین الدین، مونٹی سید، افتخار شریف اور دیگر نے کیا تھا
شکاگو(پاکستان نیوز) گزشتہ اتوار یکم مارچ کو ممبئی کیفے ہاف مین اسٹیٹ میں کک کاﺅنٹی بورڈ آف ریویو کے نوجوان امیدوار عبدالنصیر راشد کے اعزاز میں ایک میٹ اینڈ گریٹ کا اہتمام کیا گیا، ہوسٹ کمیٹی میں مونٹی سید، خرم سید، خواجہ معینا لدین، افتخار شریف، عبدل گومے، ناصر جہانگیر، نازنین ہاشمی شامل تھے۔ عبدالنصیر راشد نے کہا کہ میں منتخب ہو کر کک کاﺅنٹی کے پراپرٹی ٹیکس سسٹم کو بہتر بنانے کی کوشش کرونگا تاکہ ہر ہوم اونر کم سے کم ٹیکس ادا کرے۔ اور مڈل کلاس فیملیز کو مکان خریدنے پر ٹیکس میں ریلیف ملے۔ تقریب میں موجود لوگوں نے عبدالنصیر راشد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، ممبئی کیفے کی جانب سے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔