اسلام آباد(پاکستان نیوز) نامور سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر بیٹے کے ہمراہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ حکومت پاکستان کی دعوت پر بیٹے شیخ فارق نائیک ہمراہ دورہ پاکستان کریں گے جس میں وہ 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12سے13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے خطاب مذہبی چینل پیس ٹی وی سے براہ راست نشر بھی کئے جائیں گے۔