اسلام آباد (پاکستان نیوز) اوورسیز پاکستانی عید تہوار کے موقع پر کثیر تعداد میں اپنے وطن کا رخ کرتے ہیں تاکہ خوشیاں اپنے عزیز واقارب کے منا سکیں مگر اس بار اوورسیز پاکستانی عید الاضحٰی پاکستان میں اپنے پیاروں کیساتھ نہیں منا سکیں گے کیونکہ پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی فلائٹس آپریشن جولائی کے آخر تک معطل کردیا ہے، یورپ بھر کی طرح جرمنی اور فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی پریشانی سے دوچار ہے، پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال عید الاضحی پاکستان میں اپنے پیاروں کیساتھ مناتے ہیں اس بار بھی پاکستان جانے کا پلان بنایا تھا جبکہ مہنگی ہونے کے باوجود ٹکٹس بھی بک کروا لی تھیں مگر اچانک پتا چلا کہ حکومت پاکستان نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے کمیونٹی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے تاکہ وہ خوشیاں اپنے پیاروں کیساتھ منا سکیں ،پاکستانی کمیونٹی نے جس ائیرلائینز سے ٹکٹس بک کروائی تھیں اس ائیرلائینز کی جانب سے فلائٹ کینسل ہونے کی میل بھیجی گئی ہے۔