کراچی (پاکستان نیوز) ہیکرز نے پاکستانی نیوز میوزک اسٹریمنگ سائٹ کے ڈیٹا بیس میں گھس کراس کا ڈیٹاچوری کرلیا، ہیکرز نے پٹاری ڈاٹ کام نامی سائٹ سے 2 لاکھ 57 ہزار رجسٹرڈ صارفین کی معلومات انگریزی اور روسی زبان میں ہیکرز فورم پر لیک کردیں۔ ڈیٹا چوری کئے جانے کی اصل تاریخ تومعلوم نہیں تاہم ڈیٹا میں گھسنے کی کوشش 13 جون کو کی گئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پٹاری ڈاٹ کام پاکستان کی سب سے بڑی میوزک اسٹریمنگ سروس ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔