حکومت پر صرف 6 فیصد امریکی عوام کا کنٹرول ، عالمی جریدہ

0
325

واشنگٹن (پاکستان نیوز)دنیا کی سپر پاور امریکہ کی حکومت کو صرف 5.6 فیصد آبادی کنٹرول کرتی ہے ، ”فوربز“جریدے میں جاری کردہ رپورٹ میں کیا خوب سوال اٹھایا ہے،جریدہ لکھتا ہے کہ ” اس ملک کو آپ کیا کہیں گے جہاں حکومت کو 5.6فیصد آبادی کنٹرول کرتی ہو“سٹیون سا سلزبرگ کا کہنا ہے کہ یہ میرا نقطہ نظر نہیں ہے ، میں ذاتی خیالات نہیں پیش کر رہا بلکہ خالصتاً ریاضی کے اصولوں کے مطابق ہی لکھ رہاہوں کہ امریکا کی جمہوریت کو صرف 5.6فیصد افراد جدھر چاہیں موڑ سکتے ہیں یہ ان کے مکمل کنٹرول میں ہے“۔ہر ریاست سے دو دو ارکان سینیٹ کا انتخاب کیا جاتا ہے ،جب میں نے ان کی ریاضی کو جاننے کی کوشش کی تو صورتحال کچھ ایسی ہی ظاہر ہوئی ، آئین کے مطابق ریاست بڑی ہو یا چھوٹی ،سینیٹ میں ووٹ برابر ہوتے ہیں۔ سینیٹرز آبادی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ریاست کی بنیاد پر منتخب کئے جاتے ہیں ، اس لئے امریکی آئین میں ہر ریاست کو دو دو سینیٹرز منتخب کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ سینیٹ میں11کروڑ افراد کے وو ٹ 26.6لاکھ افراد کے برابر ہیں ، بلحاظ آبادی کیلی فورنیا امریکہ کی سب سے بڑی اور ٹیکساس دوسری بڑی ریاست ہے۔کیلی فورنیا کی آبادی 3.9 کروڑ اور ٹیکساس کی آبادی 2.9کروڑ سے زیادہ ہے۔ تیسرے نمبر پر فلوریڈ ا (آبادی :2.17 کروڑ ) اور چوتھے نمبر پر نیو یار ک ( آبادی : 1.9 کروڑ) ہیں۔ ان چار ریاستوں کی مجموعی آبادی 11 کرو ڑ کے لگ بھگ بنتی ہے۔ اس کے برعکس کم ترین آبادی والی ریاستوں میں واﺅمنگ (آبادی : 5.8 لاکھ ) ، ورمنٹ (آبادی :6.24لاکھ )، الاسکا (آبادی : 7.315لاکھ) اور نارتھ ڈکوٹا (آبادی : 7.65لاکھ) شامل ہیں۔ان چار ریاستوں کی مجموعی آبادی 26.6لاکھ بنتی ہے۔26چھوٹی ریاستوں سے 52سینیٹرز، امریکہ میں 26چھوٹی ریاستیںکل 52سینیٹرز منتخب کرتی ہیں لیکن وہاں رہنے والوں کی تعداد کل آبادی کا صرف 17.6فیصد بنتی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here